Sunday, March 22, 2026
ہومبریکنگ نیوزسعودی عرب نے 24 گھنٹوں میں ایرانی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا

سعودی عرب نے 24 گھنٹوں میں ایرانی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا

ریاض:(آئی پی ایس) سعودی عرب نے اہم سفارتی قدم اٹھاتے ہوئے ایران کے سفارتی عملے کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق ایرانی فوجی اتاشی اور اسسٹنٹ فوجی اتاشی سمیت سفارتخانے کے دیگر ارکان کو 24 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

سعودی حکومت نے ان افراد کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ ملکی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے پیشِ نظر کیا گیا ہے اور مملکت ہر ممکن اقدام اٹھانے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

سعودی حکام نے ایران پر سخت الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی اقدامات خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں اور ان کے نتائج بھی نہایت سنگین ہوں گے۔

حکم کے مطابق ایرانی ملٹری اتاشی، اسسٹنٹ ملٹری اتاشی اور سفارتخانے کے مزید تین اہلکاروں کو فوری طور پر سعودی عرب چھوڑنا ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔