Friday, March 20, 2026
ہومتازہ ترینچینی ساختہ دوسرا لارج کروز شپ کامیابی سے ان ڈاک ہو گیا

چینی ساختہ دوسرا لارج کروز شپ کامیابی سے ان ڈاک ہو گیا

اسے گوانگ چو کی نان شا بندرگاہ سے بین الاقوامی روٹ پر چلایا جائے گا
بیجنگ :چینی ساختہ دوسرا لارج کروز شپ “ایڈورا فلورا سٹی” بیس تاریخ کو کامیابی سے ان ڈاک کیا گیا۔

“ایڈورا فلورا سٹی” کی کل لمبائی 341 میٹر اور چوڑائی 37.2 میٹر ہے۔ پورے جہاز میں 2130 کمرے موجود ہیں اور یہ 5200 سے زائد مسافروں کی گنجائش رکھتا ہے۔ اس میں کمروں کی کئی نئی اقسام شامل کی گئی ہیں اور مزید بہتر تجربے اور تفریحی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔مستقبل میں اسے گوانگ چو کی نان شا بندرگاہ سے بین الاقوامی روٹ پر چلایا جائے گا۔ منصوبے کے مطابق، “ایڈورا فلورا سٹی” مئی کے آخر میں آزمائشی سفر شروع کرے گا اور سال کے آخر تک اسے باضابطہ حوالے کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔