Friday, March 20, 2026
ہومتازہ ترینروسی صدر کا عیدالفطر پر پیغام: مسلمانوں کو دلی مبارکباد، اتحاد اور ہمدردی پر زور

روسی صدر کا عیدالفطر پر پیغام: مسلمانوں کو دلی مبارکباد، اتحاد اور ہمدردی پر زور

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے نے عیدالفطر کے موقع پر روس سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے اس تہوار کو اخلاقی بلندی، رحمت اور باہمی ہمدردی کی علامت قرار دیا ہے۔

اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ماہِ رمضان المبارک کے بابرکت اختتام پر عیدالفطر صدیوں سے اہلِ ایمان کے لیے روحانی اقدار اور اسلامی روایات سے وابستگی کا مظہر رہی ہے۔

روسی صدر نے کہا کہ روس کے مسلمان اپنے اسلاف کی تاریخی اور روحانی میراث کو بھرپور احترام کے ساتھ زندہ رکھے ہوئے ہیں اور اس مقدس تہوار کو خلوص و عقیدت سے مناتے ہیں۔ انہوں نے رمضان کے دوران فلاحی، ثقافتی اور تعلیمی سرگرمیوں کے انعقاد کو ایک مثبت اور پائیدار روایت قرار دیا۔

انہوں نے مسلم تنظیموں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارے خاندانی نظام کے استحکام اور نوجوان نسل کی تربیت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ ریاستی اداروں کے ساتھ تعاون اور سماجی ترقی کے لیے بھی سرگرم ہیں۔
روسی صدر نے خصوصی طور پر ان مسلمانوں کا شکریہ ادا کیا جو روس کی آزادی اور خودمختاری کے لیے خدمات انجام دے رہے ہیں، اور ان افراد کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا جو فوجیوں کے اہلِ خانہ کی مدد میں مصروف ہیں۔

آخر میں انہوں نے تمام مسلمانوں کے لیے صحت، کامیابی اور خوشحالی کی دعا کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔