Thursday, March 19, 2026
ہومبریکنگ نیوزوزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدرطیب اردوان کا ٹیلیفونک رابطہ، افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدرطیب اردوان کا ٹیلیفونک رابطہ، افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے باہمی مفاد اور علاقائی تعاون کے فروغ کے لیے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ٹیلیفونک رابطے کے دوران دونوں رہنماں نے عید کی مبارکباد کا تبادلہ کیا اور امت مسلمہ کے لیے امن، اتحاد اور خوشحالی کی دعا بھی کی۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے خطے میں کشیدگی خاص طور پر ترکی پر ہونے والے میزائل حملوں کی مذمت دہرائی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اس مشکل وقت میں ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

دونوں رہنماں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ کشیدگی کا حل صرف مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے ممکن ہے۔وزیراعظم اور ترک صدر نے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاک افغان عارضی جنگ بندی میں ترکی کے کردار کو سراہا۔اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماں نے مستقبل میں باہمی مفاد اور علاقائی تعاون کے فروغ کے لیے قریبی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔