اسلام آباد(آئی پی ایس )ملک بھر میں شوال المکرم کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 21 مارچ بروز ہفتہ ہوگی۔شوال المکرم 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وفاقی دارالحکومت میں ہوا جس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔
اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اراکین کے علاوہ محکمہ موسمیات اور سپارکو کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔اسلام آباد کے علاوہ چاروں صوبائی دارالحکومتوں سمیت ملک بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔
اجلاس کے اختتام پر چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مقام سے شوال کے چاند کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، ملک میں عید الفطر 21 مارچ 2026 بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔
