اسلام آباد(سب نیوز) پی ٹی اے نے تین موبائل کمپنیوں کو فائیو جی لائسنس جاری کردیے ،وزیراعظم ہائوس میں منعقدہ تقریب میں موبائل کمپنیوں کے نمائندوں کو فائیو جی لائسنس دیے گئے ۔
پی ٹی اے کے ڈی جی لائسنسنگ عامر شہزاد نے لائسنس دستخط کے بعد کمپنیوں کے نمائندوں کے حوالے کیے ۔
وزیراعظم شہبازشریف ، وفاقی وزیر آئی ٹی اور چیئرمین پی ٹی اے بھی اس موقع پر موجود تھے۔
تقریب میں وزیرخزانہ ، وزیراطلاعات اور دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی ۔
وزیراعظم شہبازشریف نے فائیو جی سپیکٹرم کی شفاف نیلامی پر چیئرمین پی ٹی اے کو شاباش دی ۔
وزیراعظم شہبازشریف نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے فائیو جی سروس کا آغاز سے اہم سنگ میل عبور کیا ہے ، وزیراعظم نے ٹیلی کام آپریٹرز کو بہترین فائیو جی سروس فراہم کرنے کی ہدایت کی
وزیراعظم ، وزیر آئی ٹی اور چیئر مین پی ٹی اے نے تقریب سے خطاب بھی کیا۔
