اسلام آباد(آئی پی ایس )سابق رکن قومی اسمبلی آسیہ ناصر نے اپنے شوہر ایڈووکیٹ ناصر مسیح اور سینئر صحافی طارق چمن کے ہمراہ بدھ کے روز مسٹر اسفندیار بھنڈارا سے ملاقات کی۔
انہوں نے وزیر اعظم کی جانب سے قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق کے چیئرپرسن کی تقرری کے لیے پارلیمانی کمیٹی کے رکن کے طور پر نامزد ہونے پر انہیں مبارکباد دی۔ملاقات کے دوران اقلیتی برادریوں سے متعلق امور اور آئندہ قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مسٹر بھنڈارا نے نیک خواہشات پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کی آمد کو سراہا۔
