Wednesday, March 18, 2026
ہومتازہ ترینسعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، مملکت میں عیدالفطر 20مارچ بروز جمعہ ہوگی

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، مملکت میں عیدالفطر 20مارچ بروز جمعہ ہوگی

ریاض (سب نیوز) سعودی سپریم کورٹ نے باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کے باعث عیدالفطر 20مارچ بروز جمعہ کو ہو گی ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 12 مختلف مقامات پر چاند دیکھنے کیلئے کمیٹیوں کا اجلاس ہوا لیکن ملک بھر میں کہیں سے بھی چاند دیکھنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ۔ اس لیے عیدالفطر 20 مارچ بروز جمعہ کو ہو گی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔