اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ شب ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فیدان سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔
گفتگو کے دوران خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔سینیٹر اسحاق ڈار نے فوری طور پر تناو میں کمی کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ تعمیری مذاکرات اور سفارتکاری ہی مسائل کے حل اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے واحد مثر ذرائع ہیں۔
پاکستان اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کاٹیلی فونک رابطہ، خطے میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
