Wednesday, March 18, 2026
ہومپاکستانکابل میں گولہ بارود پھٹنے سے جو دھماکے ہوئے وہ پورے شہر نے دیکھے، سویلینز کی ہلاکتوں کا پروپیگنڈا جھوٹ ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

کابل میں گولہ بارود پھٹنے سے جو دھماکے ہوئے وہ پورے شہر نے دیکھے، سویلینز کی ہلاکتوں کا پروپیگنڈا جھوٹ ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی (سب نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ کابل میں ہدف افغان طالبان کے گولہ بارود اور ہتھیاروں کے علاوہ ڈرون طیاروں کا ڈپو تھا۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ گولہ بارود پھٹنے سے جو دھماکے ہوئے انہیں پورے شہر نے دیکھا۔انہوں نے مزید کہا کہ حملے میں سویلینز کی ہلاکتوں کا پراپیگنڈہ جھوٹ ہے، طالبان کے اکثر جنگجو وردی نہیں سویلین لباس پہنتے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق طالبان منشیات کے عادی افراد کو خودکش حملوں کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف استعمال ہونے والے ڈرون افغان طالبان کو بھارت فراہم کر رہا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی افغان عوام سے کوئی لڑائی نہیں انہیں تو خود دہشتگردوں نے یرغمال بنا رکھا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔