Wednesday, March 18, 2026
ہومپاکستانپاکستان کا سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کی درخواست پر افغان طالبان، دہشتگردوں کیخلاف جاری غضب للحق آپریشن عید کی وجہ سے 23 مارچ تک روکنے کا فیصلہ

پاکستان کا سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کی درخواست پر افغان طالبان، دہشتگردوں کیخلاف جاری غضب للحق آپریشن عید کی وجہ سے 23 مارچ تک روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد(سب نیوز)حکومت پاکستان کا آپریشن غضب الحق میں عارضی وقفے کا اعلان ،عیدالفطر کے پیش نظر آپریشن میں 18تا 24 مارچ تک وقفہ ہوگا،سعودی عرب، قطر اور ترکی کی درخواست پر جنگ بندی کا فیصلہ ،پاکستان کا افغانستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن عارضی طور پر معطل ۔


حکومت کا کہنا ہے کہ فیصلہ اسلامی اقدار اور خیر سگالی کے تحت کیا گیا،کسی بھی سرحد پار حملے کی صورت میں آپریشن فوری بحال ہوگا،ڈرون حملہ یا دہشتگردی کے واقعے پر کارروائی دوبارہ شروع کی جائیگی ،آپریشن غضب الحق دوبارہ شدت کے ساتھ شروع کرنے کا عندیہ ،پاکستان نے عید سے قبل امن کے لیے بڑا اقدام اٹھا لیا،18/19مارچ کی رات سے 23/24 مارچ تک وقفہ نافذ العمل ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔