اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاحت اور سی ای او دی سینٹورس، سردار یاسر الیاس خان کی جانب سے ایک شاندار اور پروقار افطار ڈنر کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملکی و غیر ملکی معزز مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں 29 سے زائد ممالک کے سفیروں، سینیٹرز، وفاقی وزرا، گورنرز، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، پاکستان اور آزاد کشمیر کے سیاسی رہنماوں، میڈیا نمائندگان اور سول سوسائٹی کے افراد سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شریک ہوئیں
افطار ڈنر کے موقع پر چیئرمین دی سینٹورس گروپ سردار محمد الیاس خان اور صدر دی سینٹورس ڈاکٹر سردار محمد راشد الیاس خان بھی موجود تھے، جنہوں نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور ان سے خوشگوار ماحول میں ملاقاتیں کیںتقریب میں نیشنل پریس کلب کے نومنتخب صدر رزاق سیال، سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راو اور سیکرٹری فنانس عابد عباسی کی شرکت بھی خاص طور پر قابل ذکر رہی۔ اس کے علاوہ رہنما پاکستان مسلم لیگ اور وفاقی وزیر حنیف عباسی، ضیا اللہ شاہ، معروف تاجر رہنما اجمل بلوچ، یوسف خان عمران اور سابق ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور سمیت دیگر نمایاں شخصیات نے بھی افطار ڈنر میں شرکت کی
اس موقع پر شرکا کے درمیان باہمی روابط کے فروغ، ملکی معیشت کی بہتری، سیاحت کے شعبے کے امکانات اور قومی یکجہتی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کی تقاریب مختلف طبقات کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے اور پاکستان کے مثبت تشخص کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیںتقریب خوشگوار اور باوقار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جہاں مہمانوں نے بہترین میزبانی اور عمدہ انتظامات پر میزبانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
