Wednesday, March 18, 2026
ہومپنجابپنجاب بھر سے غیرقانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا عمل مزید تیز

پنجاب بھر سے غیرقانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا عمل مزید تیز

لاہور: (آئی پی ایس) پنجاب بھر سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا عمل مزید تیز کر دیا گیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اب تک لاہور سمیت پنجاب بھر سے 32 ہزار 932 افغانیوں سمیت غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے،401 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ ڈی پورٹ ہونے والوں میں 12 ہزار 498 مرد، 6686 خواتین، 13 ہزار 748 بچے شامل ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ ڈی پورٹ ہونے والوں میں رہائشی ثبوت رکھنے والے 10482، افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے 11100، غیر قانونی مقیم 11350 غیر ملکی شامل ہیں۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا کہ صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، تمام غیر قانونی مقیم افراد کا انخلا یقینی بنایا جائے، پنجاب پولیس بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی مقیم باشندوں کے انخلا کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔