Tuesday, March 17, 2026
ہومتازہ ترینعلی لاریجانی کو گزشتہ روز حملے میں مار دیا گیا،امریکی صدر ٹرمپ کا دعوی

علی لاریجانی کو گزشتہ روز حملے میں مار دیا گیا،امریکی صدر ٹرمپ کا دعوی

واشنگٹن (آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ علی لاریجانی کو گزشتہ روز حملے میں مار دیا گیا ہے، علی لاریجانی ایران میں مظاہرین کے قتل عام کے ذمہ دار تھے۔
وائٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران خلیجی ممالک اور ہمارے لیے خطرہ ہے، نیٹو ایران جنگ میں ساتھ نہ دے کراحمقانہ غلطی کر رہا ہے، ہمیں آبنائے ہرمز میں جہازوں کی حفاظت کے لیے کسی مدد کی ضرورت نہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، اگر ایران پر حملہ نہ کرتے تو وہ جوہری ہتھیار حاصل کرچکا ہوتا، برطانوی وزیراعظم کے بیان پر بہت مایوسی ہوئی، ہم ابھی ایران جنگ سے نکلنے کیلئے تیار نہیں مگر مستقبل قریب میں اس جنگ سے نکل سکتے ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ نیٹو ایران کے خلاف مہم جوئی میں ہمارا ساتھ نہیں دینا چاہتا، ہمیں کسی کی ضرورت نہیں، ایران کی نیوی ،فضائی اور ریڈار سسٹم کو تباہ کردیا، ہم نے ایران کی قیادت کو ختم کردیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔