Tuesday, March 17, 2026
ہومتازہ ترینسپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے روس منتقل ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ایرانی سفیر

سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے روس منتقل ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ایرانی سفیر

تہران(سب نیوز)ایرانی سفیر کاظم جلالی نے کہا کہ مجتبی خامنہ ای کے روس منتقل ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ایرانی سفیر کاظم جلالی نے کہا کہ سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای کا ماسکو میں علاج نہیں ہو رہا، سپریم لیڈر کے علاج کی خبریں غلط ہیں۔
کاظم جلالی نے کہ اکہ امریکی، اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے کی خبریں تصدیق شدہ نہیں۔دوسری جانب عرب میڈیا کے مطابق روسی صدارتی دفتر کریملن نے بھی اس خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔