Monday, March 16, 2026
ہومپاکستاناسحاق ڈار سے قائم مقام امریکی ناظم الامور کی ملاقات، سفارتی روابط کی اہمیت پر زور

اسحاق ڈار سے قائم مقام امریکی ناظم الامور کی ملاقات، سفارتی روابط کی اہمیت پر زور

اسلام آباد(سب نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے قائم مقام امریکی ناظم الامور کی ملاقات ہوئی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاک امریکا دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی، اسحاق ڈار نے سفارتی روابط کی اہمیت پر زور دیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار خطے میں امن و استحکام کے فروغ کی ضرورت پر تاکید کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔