اسلام آباد(سب نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے لیل القدر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ لیل القدر کی بابرکت رات مسلمانوں کے لیے بے شمار روحانی برکتوں، رحمتوں اور مغفرت کا پیغام لے کر آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مقدس رات اللہ تعالی کی خصوصی رحمتوں کے حصول، توبہ و استغفار اور اپنے اعمال کا جائزہ لینے کا بہترین موقع فراہم کرتی ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ لیل القدر کو قرآنِ کریم میں ہزار مہینوں سے بہتر قرار دیا گیا ہے، جو اس رات کی عظمت اور فضیلت کو واضح کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس بابرکت رات میں عبادات، ذکر و اذکار، دعا اور استغفار کے ذریعے اللہ تعالی کی رضا حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مقدس موقع پر ہمیں اپنے اندر صبر، برداشت، اخوت اور ہمدردی جیسے اعلی انسانی اوصاف کو فروغ دینے اور معاشرے میں بھائی چارے اور انسانیت کے جذبے کو مضبوط بنانے کا عہد بھی کرنا چاہیے۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ لیل القدر کی بابرکت گھڑیوں میں پوری قوم کو چاہیے کہ وہ پاکستان کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لییخصوصی دعائیں کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس مقدس رات کے موقع پر ملک میں امن، ترقی اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے اللہ تعالی کے حضور خصوصی دعا کرنی چاہیے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ مسلمان اس بابرکت رات میں امتِ مسلمہ کے اتحاد، بھائی چارے اور باہمی ہم آہنگی کے لیے خصوصی دعائیں کریں تاکہ عالمِ اسلام کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ذریعے کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ اس مقدس رات میں بالخصوص مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کو اپنی دعاں میں یاد رکھنا چاہیے جو طویل عرصے سے ظلم و جبر کا سامنا کر رہے ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے دعا کی کہ اللہ تعالی ان مظلوم مسلمانوں کو صبر و استقامت عطا فرمائے اور انہیں آزادی، امن اور انصاف کی نعمت سے سرفراز کرے۔اسپیکر نے کہا کہ کے اس رات میں ہمیں اپنے ملک کے محافظوں جو دہشتگردی کے خلاف نبردآزما ہیں انکی سلامتی اور ملک خدا داد پاکستان کو ہر قسم کے اندرونی و بیرونی خطرات نے محفوظ رکھنے اور معاشی طور پر استحکام عطا فرمانے کیلئے بھی خصوصی دعاوں کرنے کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ لیل القدر مسلمانوں کے لیے روحانی تجدید اور اللہ تعالی سے قرب حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بابرکت رات میں زیادہ سے زیادہ عبادت، دعا اور نیک اعمال کے ذریعے اللہ تعالی کی رحمتیں حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پوری قوم اس مبارک رات میں پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ امتِ مسلمہ کے اتحاد اور عالمی امن کے لیے خصوصی دعائیں کرنے کی ضرورت ہے۔
لیل القدر ہمیں اللہ تعالی کی رحمت، مغفرت اور اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
