اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کیلئے خریدی گئی لگژری گاڑی کو رجسٹریشن کے بعد نمبر پلیٹ لگادی گئی ،بلیک ٹیوٹا لینڈ کروزر کو SEN-9 کی نمبر پلیٹ لگائی گئی ہے ،نئی گاڑی کو نمبر پلیٹ لگانے کے بعد پارلیمنٹ ہائوس میں پارک کردیا گیا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے حکام کے مطابق چیئرمین سینیٹ کیلئے گاڑی درآمد کرنے کی بجائی مقامی طور پر خریدی گئی ، لگژری گاڑی کی خرید کا فیصلہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا تھا
لگژری گاڑی کی خرید کے لیے سینیٹ فنانس کمیٹی سے منظوری لی گئی تھی ، گزشتہ سال لینڈ کروزر کی ساڑھے بارہ کروڑ روپے میں بکنگ کروائی گئی تھی ،کمپنی کی جانب سے لینڈ کروزر ابھی ڈلیور ہوئی ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ حکام کے مطابق گاڑیوںکی قیمتوں میں کمی کے باعث کمپنی نے 3کروڑ واپس کیے ہیں ، چیئرمین سینیٹ نے گاڑی واپس کرنے کی ہدایت کی لیکن کمپنی رضامند نہیں ہوئی ، سینیٹ سیکریٹ نے گاڑی کیلئے خصوصی سیریز میں سے SEN-9نمبر کا انتخاب کیا ، گاڑی سینیٹ کی ملکیت ہے ، بوقت ضرورت استعمال کی جائیگی ،گاڑی خریدنا ضروری تھا ، کابینہ ڈویژن اور کسٹمز کی ایک دو گاڑیاں واپس کررہے ہیں ۔
