Monday, March 16, 2026
ہومتازہ ترینچین کا افغانستان اور پاکستان کے درمیان مفاہمت کی حمایت کا اعادہ

چین کا افغانستان اور پاکستان کے درمیان مفاہمت کی حمایت کا اعادہ

بیجنگ : چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے منعقدہ معمول کی پریس بریفنگ میں افغانستان اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی سے متعلق کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے مستقل پڑوسی ہیں اور ان کے درمیان پیدا ہونے والے مسائل صرف مکالمے اور مشاورت کے ذریعے ہی حل ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان اختلافات کے حل کے لیے چین مسلسل اپنے ذرائع کے ذریعے مصالحتی کوششیں کر رہا ہے۔ چین کو امید ہے کہ دونوں فریق تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کریں گے، جلد از جلد براہِ راست بات چیت شروع کریں گے اور فوری طور پر جنگ بندی کے حصول کے لیے اقدامات کریں گے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اختلافات اور تنازعات کو مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔ چین دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کو فروغ دینے اور تعلقات میں کشیدگی کم کرنے کے لیے آئندہ بھی مثبت کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔