Sunday, March 15, 2026
ہومتازہ ترینپاک فوج کے کامیاب حملے، قندھار میں انتہائی اہم ٹیکنیکل ایکوپمنٹ سٹوریج ٹنل تباہ

پاک فوج کے کامیاب حملے، قندھار میں انتہائی اہم ٹیکنیکل ایکوپمنٹ سٹوریج ٹنل تباہ

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان کی مسلح افواج نے 14 اور 15 مارچ کی درمیانی شب افغانستان کے شہر قندھار میں اہم کارروائیاں کرتے ہوئے عسکری تنصیبات اور بشمول افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے زیر استعمال دہشتگرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران تکنیکی معاونت کے ڈھانچے اور آلات ذخیرہ کرنے کی ایک اہم تنصیب کو موثر طریقے سے تباہ کردیا گیا، جو افغان طالبان اور دہشتگرد عناصر کی جانب سے پاکستانی شہریوں کے خلاف کارروائیوں میں استعمال ہو رہی تھی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق اسی رات ایک اور کارروائی میں قندھار میں موجود ایک سرنگ کو بھی نشانہ بنایا گیا جہاں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے تکنیکی آلات رکھے گئے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ کارروائیاں آپریشن غضب للحق کے تحت کی جا رہی ہیں اور پاکستان کی مسلح افواج اپنے اہداف کے حصول تک یہ آپریشن جاری رکھیں گی۔اس کے علاوہ پاک فوج نے چترال میں ملحقہ پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بادانی پوسٹ کو تباہ کردیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بادانی پوسٹ کو چھوٹے اوربڑے زمینی ہتھیاروں اورکواڈ کاپٹرز کے ذریعے نشانہ بنایا، افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کو بلا اشتعال جارحیت کے بعد ہرمحاذ پر بھرپور پسپائی کا سامنا ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔