Sunday, March 15, 2026
ہومتازہ ترینوفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا، نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی حکومت نے عید الفطر کے موقع پر تعطیلات کا اعلان کردیا۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عید الفطر کی تعطیلات 20 اور 21 مارچ کو ہوں گی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ہفتے میں 5 یا 6 دن کام کرنے والے تمام سرکاری دفاتر میں جمعہ اور ہفتہ کو عید کی تعطیلات ہوں گی۔اس کے علاوہ 22 مارچ اتوار ہونے کے باعث پہلے ہی عام تعطیل ہوگی، جبکہ 23مارچ کو یومِ پاکستان کے موقع پر بھی سرکاری چھٹی ہوگی۔اس طرح عید الفطر کے موقع پر سرکاری ملازمین کو جمعہ، ہفتہ، اتوار اور پیر ملا کر 4دن کی تعطیلات میسر آئیں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔