Sunday, March 15, 2026
ہومبریکنگ نیوزایرانی حملے کی 51 ویں لہر کا آغاز، اسرائیلی شہر ہولون میں ایک میزائل جا گرا

ایرانی حملے کی 51 ویں لہر کا آغاز، اسرائیلی شہر ہولون میں ایک میزائل جا گرا

ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ میں مزید شدت آ گئی ہے۔

امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے مختلف علاقوں پر حملے جاری ہیں، جن میں صوبہ اصفہان کے کئی مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں میں کم از کم 15 افراد کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب ایران نے بھی اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کر دی۔ اسرائیلی شہر ہولون میں میزائل گرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے بعد مختلف علاقوں میں سائرن بجائے گئے۔

ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے عراق اور کویت میں قائم امریکی فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایرانی حکام نے ممکنہ معاہدے کے لیے رابطہ کیا ہے، تاہم موجودہ شرائط امریکا کے لیے قابل قبول نہیں ہیں اور اس وقت مذاکرات کے لیے حالات مناسب نہیں۔لبنان میں بھی اسرائیلی حملوں کے باعث شہادتوں کی تعداد بڑھ کر 826 ہو گئی ہے جبکہ تقریباً 8 لاکھ 31 ہزار افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

ادھر ایران کی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ اس نے آپریشن وعد الصدق کے تحت حملوں کی نئی لہر شروع کر دی ہے۔پاسداران انقلاب کے مطابق اس سلسلے کی 51 ویں کارروائی میں سعودی عرب کے شہر الخرج میں قائم امریکی فوجی اڈے کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، جہاں ایف تھرٹی فائیو اور ایف سکسٹین لڑاکا طیاروں کے تربیتی مراکز کو ہدف بنایا گیا۔

ایرانی حکام کے مطابق یہ حملہ شہید ابوالقاسم بابائیان اور ان کی اہلیہ کی یاد میں کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔