فتح جنگ (نمائندہ خصوصی ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے عوامی خدمت کے وژن اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایات کی روشنی میں تحصیلدار و اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود نے چھٹیوں اور عید کے شیڈول کے حوالے سے میٹنگ کی۔ میٹنگ کے بعد ڈیوٹی روسٹر جاری کیا کہ روز مرہ کی طرح چھٹیوں میں بھی بازار میں معمول کی چیکنگ جاری رہے گی
اور کہا کہ میرا سٹاف جسمیں آصف جمیل ریڈر، ودیگراپنی ڈیوٹی پر مامور ، ڈیوٹی سرانجام دیں گے خریداری حسب زیل اوقات میں فتح جنگ چوک ، کھوڑ روڈ ،کوہاٹ روڈ ، راولپنڈی روڈ اور اٹک روڈ سے حسب اوقات میں کی جائے گی اور خریداری اور دیگرتمام کاروائی کی ویڈیو روزانہ کی بنیاد پر سیئر کی جائینگی سٹاف میں سے کوئی بھی بندہ غیر نہیں رہے اس پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا تا کہ فتح جنگ شہر اور تحصیل فتح جنگ کے امن و امان کو بر قرار رکھا جائے اور عوام کو مشکلات سامنا نہ کر نا پڑے ،اس کے بعد تحصیلدار و اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود نے روزانہ کی بنیاد پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔
اسی سلسلے میں گزشتہ روز بھی انہوں نے اپنی ٹیم اور پیرا فورس کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر اٹک روڈ، پنڈی روڈ، کھوڑ روڈ، اٹک چوک اور شہر کے دیگر اہم بازاروں اور مارکیٹوں کی چیکنگ کی گئی جہاں دکانداروں کے نرخناموں اور اشیاء کی قیمتوں کو چیک کیا گیا۔ دورانِ چیکنگ متعدد دکانداروں کو سرکاری نرخنامے کی پابندی نہ کرنے پر وارننگ جاری کی گئی جبکہ بعض دکانداروں کو جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔تحصیلدار و اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود نے موقع پر کھڑے ہو کر شہریوں کو سرکاری نرخنامے کے مطابق اشیاء کی خریداری بھی کروائی تاکہ عوام کو درست قیمتوں پر ضروری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے اور کسی قسم کی منافع خوری یا گراں فروشی کی شکایات پیدا نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کی چیکنگ معمول کے مطابق جاری ہے اور اس سلسلے میں پورا شہر چیک کیا جا رہا ہے
تاکہ شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔ ان کا کہنا تھا کہ دکاندار سرکاری نرخنامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور مقررہ قیمتوں پر اشیاء فروخت کریں، بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو سستی اور معیاری اشیائے ضروریہ کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور گراں فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔
