Saturday, March 14, 2026
ہومبریکنگ نیوزایرانی افزودہ یورینیم کی روس منتقلی؛ ٹرمپ نے پیوٹن کی پیشکش مسترد کر دی

ایرانی افزودہ یورینیم کی روس منتقلی؛ ٹرمپ نے پیوٹن کی پیشکش مسترد کر دی

واشنگٹن: (آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی افزودہ یورینیم روس منتقل کرنے کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی پیشکش مسترد کر دی۔

امریکی میڈیا کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی پیشکش تہران کے خلاف جنگ کے خاتمے کے معاہدے کا حصہ تھی، روسی صدر نے امریکی صدر کو پیشکش رواں ہفتے فون کال پر کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا تھا ایران کی 60 فیصد افزودہ یورینیم کو روس منتقل کر دیا جائے تاکہ جنگ ختم کی جا سکے، تاہم صدر ٹرمپ نے یہ پیشکش قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔