Saturday, March 14, 2026
ہومتازہ ترینآبنائے ہرمز میں صورتحال بتدریج بہتر، ایران ہتھیار ڈالنے کے قریب ہے، ٹرمپ کا دعوی

آبنائے ہرمز میں صورتحال بتدریج بہتر، ایران ہتھیار ڈالنے کے قریب ہے، ٹرمپ کا دعوی

واشنگٹن(سب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ ایران اب جنگ میں ہتھیار ڈالنے کے بہت قریب ہے تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کی کوئی حتمی ڈیڈلائن نہیں دی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار صدر ٹرمپ نے جی سیون ممالک کے رہنماں کے ساتھ ورچوئل اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے مزید کہا کہ ایرانی قیادت شدید دباو میں ہے اب وہاں شاید ہی کوئی ایسا اعلی عہدیدار باقی رہ گیا ہو جو باضابطہ طور پر ہتھیار ڈالنے کا اعلان کرسکے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں صورتحال اب بتدریج بہتر ہو رہی ہے اور کمرشل جہازوں کو دوبارہ اس راستے سے گزرنے کے لیے آپریشن شروع کرنے چاہئیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے شرکا کو یقین دلایا کہ ضرورت پڑنے پر امریکا آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی اور تیل بردار جہازوں کو سیکیورٹی فراہم کرے گا۔جی سیون رہنماوں نے صدر ٹرمپ پر ایران جنگ ختم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد جنگ ختم کرکے آبنائے ہرمز کو محفوظ بنایا جائے کیونکہ اس اہم سمندری گزرگاہ سے تیل کی سپلائی متاثر ہو رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔