Friday, March 13, 2026
ہومپاکستاناسحاق ڈارکا نارویجن ہم منصب سے رابطہ، مشرق وسطی میں بگڑتی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈارکا نارویجن ہم منصب سے رابطہ، مشرق وسطی میں بگڑتی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(سب نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ناروے کے ہم منصب اسپین بارتھ ایڈی سے رابطہ کیا۔وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار ٹیلی فونک گفتگو میں مشرق وسطی کی بگڑتی صورتحال پر رہنماوں نے تشویش کا اظہار کیا، کشیدگی میں کمی اور سفارتکاری کے ذریعے مسائل کے حل پر زور دیا گیا۔
دورانِ گفتگو دونوں رہنماوں نے بین الاقوامی قانون کے احترام اور مذاکرات کی ضرورت پر اتفاق رائے کیا جب کہ پاکستان اور افغانستان کی صورتِ حال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔دوسری جانب ناروے کے وزیر خارجہ اسپین بارتھ ایڈی نے اسلام آباد مسجد حملے میں جانی نقصان پر تعزیت کی اور خارجہ نے دہشت گردی کی ہر شکل کی مذمت کی جب کہ باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔