Friday, March 13, 2026
ہومپاکستانآپریشن غضب للحق، افغان طالبان رجیم کے ہلاک کارندوں کی تعداد 663ہو گئی

آپریشن غضب للحق، افغان طالبان رجیم کے ہلاک کارندوں کی تعداد 663ہو گئی

اسلام آباد (سب نیوز)وزارت اطلاعات نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ آپریشن غضب للحق میں سیکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک افغان طالبان رجیم کے ہلاک کارندوں کی تعداد 663 ہو گئی ہے۔
وزارت اطلاعات کے مطابق آپریشن غضب للحق میں زخمی طالبان رجیم کے کارندوں کی تعداد 887 ہو گئی ہے ، حملوں کے دوران افغان طالبان رجیم کی 249 پوسٹوں کو مکمل تباہ کر دیا گیا جبکہ 44 پوسٹوں پر قبضہ کر لیا گیاہے ۔وزارت اطلاعات کا کہناتھا کہ افغان طالبان رجیم کے 224ٹینکس اور اسلحہ تباہ کر دیا گیا،دہشتگردوں کے 70 مقامات پر فضائی حملے کیے گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔