Friday, March 13, 2026
ہومپاکستاناسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے بنگلہ دیش کے نو منتخب اسپیکر میجر ریٹائرڈ حفیظ الدین احمد کا ٹیلیفونک رابطہ

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے بنگلہ دیش کے نو منتخب اسپیکر میجر ریٹائرڈ حفیظ الدین احمد کا ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد(سب نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ کے نو منتخب اسپیکر میجر (ر)حفیظ الدین احمد نے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ بنگلہ دیش کے نو منتخب اسپیکر نے اپنی کامیابی پر اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے بھیجے گئے تہنیتی پیغام پر ان کا شکریہ ادا کیا۔گفتگو کے دوران دونوں رہنماوں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پارلیمانی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے مختلف پہلوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ کے ساتھ پارلیمانی تعاون، باہمی روابط اور تجربات کے تبادلے کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔دونوں ہم منصبوں نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی تعاون اور پارلیمانی سفارت کاری کے فروغ سے متعلق معاملات پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے درمیان روابط کے فروغ سے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بنگلہ دیش کے نو منتخب اسپیکر میجر(ر)حفیظ الدین احمد کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان اور عوام ان کے دورے کے منتظر ہوں گے۔بنگلہ دیشی اسپیکر نے اسپیکر قومی اسمبلی کے دورہ پاکستان کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے بہت جلد پاکستان کا دورہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے بنگلہ دیش کے نو منتخب اسپیکر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی کامیابی کے لیے دعا کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔