Friday, March 13, 2026
ہومتازہ ترینوزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس، اسلام آباد کے 109انٹری پوائنٹس کو کم کر کے بتدریج 25تک لانے کا فیصلہ

وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس، اسلام آباد کے 109انٹری پوائنٹس کو کم کر کے بتدریج 25تک لانے کا فیصلہ

اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اسلام آباد میں امن وامان اور شہری سہولتیں بہتر بنانے کے لئے اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد کے 109 انٹری پوائنٹس کو کم کر کے بتدریج 25 تک لایا جائے گا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے ریڈ زون کو عملی طور پر فعال بنانے کے آحکامات دیئے ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس ضمن میں موثر حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایت کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ناکوں اور انٹری پوائنٹس پر سخت نگرانی سے سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے۔ناکہ برائے ناکہ نہیں بلکہ ان کی حقیقی افادیت نظر آنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کو ہر صورت یقینی بنانا ہو گا۔وزیر داخلہ نے شہر میں سہولتوں اور خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی ۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ شہر کی صفائی اور تجاوزات کے کام کے ذمہ دار اے سیز ہوں گے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہر کی بڑی شاہراہوں سے غیر ضروری سامان کو فوری طور پر ہٹانے کے آحکامات دیئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ انتظامی عملے کو شہر کی ترقی اور قانون کی عملداری کے لیے مکمل سپورٹ کیا جائے گا۔چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آبادپولیس، ڈپٹی کمشنر، ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز، ایس پیز اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے اجلاس میں شرکت کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔