Thursday, March 12, 2026
ہومتازہ تریننائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار اور اومان کے وزیر خارجہ میں ٹیلیفونک رابطہ، مشرق وسطی اور وسیع تر خطے کی سنگین صورتحال پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار اور اومان کے وزیر خارجہ میں ٹیلیفونک رابطہ، مشرق وسطی اور وسیع تر خطے کی سنگین صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آبا(سب نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اومان کے وزیر خارجہ بدر بن حمد البوسیدی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی جس میں مشرقِ وسطی اور وسیع تر خطے میں پیدا ہونے والی سنگین اور بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جمعرات کو دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے مذاکرات کو فروغ دینے اور کشیدگی میں کمی کیلئے اومان کے تعمیری اور اصولی کردار کو سراہا۔ انہوں نے ملک پر حالیہ حملوں کی روشنی میں عمان اور اس کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔
نائب وزیر اعظم نے پاکستان کے تحمل، کشیدگی میں فوری کمی اور سفارت کاری کی طرف واپسی کے مطالبے پر زور دیا۔ انہوں نے کشیدگی کو کم کرنے اور خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کو فروغ دینے کی تمام کوششوں کیلئے پاکستان کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔