Thursday, March 12, 2026
ہومپاکستانکفایت شعاری اقدامات ،موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر حد رفتار میں کمی کر دی گئی ،ترجمان موٹروے پولیس

کفایت شعاری اقدامات ،موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر حد رفتار میں کمی کر دی گئی ،ترجمان موٹروے پولیس

اسلام آباد (سب نیوز) موٹروے ترجمان نے کہاہے کہ موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر حدِ رفتار میں کمی کر دی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق موٹرویز پر کار اور لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکل (ایل ٹی وی)کی حدِ رفتار 120کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم کرتے ہوئے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کر دی گئی ہے۔ اسی طرح موٹرویز پر مسافر بردار اور مال بردار گاڑیوں کی حدِ رفتار کم کرکے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کر دی گئی ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ہائی ویز پر کار اور ایل ٹی وی ٹرانسپورٹ کی حدِ رفتار 80 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے۔ ہائی ویز پر مسافر بردار اور مال بردار گاڑی کی حد رفتار 65 کلومیٹر فی گھنٹہ کر دی گئی،حد رفتار میں تبدیلی توانائی کے موثر استعمال، ایندھن کی بچت کے پیش نظر کی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔