Thursday, March 12, 2026
ہومتازہ ترینمقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ پر قاتلانہ حملہ، بال بال بچ گئے

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ پر قاتلانہ حملہ، بال بال بچ گئے

جموں: (آئی پی ایس) مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا مگر وہ بال بال بچ گئے۔

سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ جموں میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس جارہے تھے کہ ایک مسلح شخص نے ان پر قریب سے گولی چلائی، پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں نے فوری حملہ آور کو قابو میں لے لیا۔

سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ اور ان کے ہمراہ موجود جموں و کشمیر کے ڈپٹی چیف منسٹر محفوظ رہے، واقعہ جموں کے رائل پارک علاقے میں پیش آیا جہاں تقریب ہو رہی تھی۔

حکام نے بتایا کہ حملہ آور نے ایک ہی شاٹ فائر کیا لیکن گولی کسی کو نہیں لگی، واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔