Thursday, March 12, 2026
ہومتازہ ترینٹرمپ کئی روز سے کوشش میں ہیں کہ جنگ بندی کا اعلان ہو، ایرانی جنرل کا دعویٰ

ٹرمپ کئی روز سے کوشش میں ہیں کہ جنگ بندی کا اعلان ہو، ایرانی جنرل کا دعویٰ

ایرانی جنرل فدوی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کئی روز سے کوشش میں ہیں کہ جنگ بندی کا اعلان ہو۔

ایرانی میڈیا کی جانب سے جاری انٹرویو میں جنرل فدوی نے کہا کہ دشمن نے جنگ جیتی ہوتی تو دنیا کو ثالثی کیلئےجمع نہ کرتا۔

ایرانی جنرل فدوی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ منگل سے کوشش میں ہیں کہ جنگ بندی کا اعلان ہو۔

واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینٹکی میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ گزشتہ 11 دنوں میں ہماری فوج نے ایران کو تقریباً تباہ کر دیا، ایرانی بحریہ کو سمندر میں ڈبودیا، فضائیہ کو بھی مکمل ختم کردیا، ایران کے 58 بحری جہاز تباہ اور 31 بارودی سرنگیں ناکارہ بنائیں۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیاکہ ایران کے خلاف جنگ جیت چکے اور یہ جنگ پہلے ہی گھنٹے میں جیت لی تھی لیکن جلد نکلنا نہیں چاہتے، جب تک ہمارا مقصد پورا نہیں ہوجاتا ایران سے نہیں جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔