اسلام آباد(سب نیوز) شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس 19مارچ کو طلب کرلیا گیا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے جب کہ اجلاس میں تمام مکاتبِ فکرکے علما، محکمہ موسمیات اور متعلقہ اداروں کے نمائندے شرکت کریں گے۔
اجلاس میں ملک بھر سے چاند کی رویت کے لیے موصول ہونے والی شہادتوں کی جانچ کی جائے گی۔دوسری جانب زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ شہروں میں منعقد ہوں گے۔زونل کمیٹیاں اپنے علاقوں میں چاند دیکھنے سے متعلق موصول ہونے والی شہادتوں کاجائزہ لیں گی اور مرکزی کمیٹی کو آگاہ کرینگے جس کے بعد مرکزی کمیٹی یدالفطر کے چاند کی رویت کا اعلان کرے گی۔
شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 19مارچ کو طلب
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
