Wednesday, March 11, 2026
ہومتازہ ترینچیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نے بہت سی باتوں پر مجھ سے اتفاق کیا ہے، ہمیں ایک تاریخ چاہئے جو بالآخر مل گئی ہے،اعتزاز احسن

چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نے بہت سی باتوں پر مجھ سے اتفاق کیا ہے، ہمیں ایک تاریخ چاہئے جو بالآخر مل گئی ہے،اعتزاز احسن

اسلام آباد(آئی پی ایس )پی ٹی آئی رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر سے ملاقات ہوگئی اور انہوں نے بہت سی باتوں پر مجھ سے اتفاق کیا ہے۔ اسوقت سب سے اہم عمران خان کی صحت ہے، ہم ان کی آنکھ کا ضائع ہونا برداشت نہیں کرسکتے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا میں سمجھتا ہوں کہ یہ شہباز حکومت کی کرمنل ایکٹیویٹی ہے۔ عمران خان کی صحت کے حوالے سے فیملی کو آگاہ کرنا تو لازم ہے۔ عمران خان میرا دوست ہے، مجھے اس کی آنکھ کے بارے میں جان کر بہت بے چینی ہوئی اور میں آج عدالت پیش ہوا۔ میڈیکل گراونڈز پر تو ضمانت ملنی ہی چاہئے۔ ہمیں عدالت کا غیرمعینہ مدت تک کیس نہ لگانا قبول نہیں، ہمیں ایک تاریخ چاہئے جو بالآخر مل گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔