ڈھاکہ(سب نیوز)3ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے باآسانی شکست دیدی۔ بنگلہ دیش نے 115 رنز کا آسان ہدف15 ویں اوور میں مخص ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، بنگلہ دیش کی جانب سے تنزید حسن 67اور نجم الحسین 27رنز بنا کر نمایاں رہے۔
قبل ازیں ڈھاکہ کے شیر بنگلہ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی پوری ٹیم 30.4 اوورز میں 114 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔قومی ٹیم کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور معاز صداقت کے پہلی وکٹ کی شراکت میں 41رنز جوڑے گئے تاہم صاحبزادہ فرحان کے بعد رضوان کے آوٹ ہوتے ہی بیٹنگ لائن لڑ کھڑا گئی اور82کے مجموعی سکور پر 9کھلاڑی آوٹ ہوگئے جس کے بعد ابرار احمد اور فہیم اشرف کی شراکت ٹیم کو 115رنز تک لے کر گئی۔
صاحبزادہ فرحان 27رنز، معاذ صداقت 18، شامل حسین 4 ، محمد رضوان 10 اور سلمان علی آغا نے 5 رنز بنائے جبکہ عبدالصمد 0 رنز پر پولین لوٹے، حسین طلعت نے 4، کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 4وسیم جونیر بھی 0رنر بنا کر پولین لوٹے جبکہ فہیم اشرف نے 37رنز کی اننگز کھیلی ۔بنگلہ دیش کی جانب سے رانا ناہید نے 5مہدی حسن نے 3اور تسکین احمد نے 1 اور مستفیض ا؛رحمان نے 1 وکٹ حاصل کی۔
پہلا ون ڈے، بنگلہ دیش نے یکطرفہ مقابلے کے بعد پاکستان کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
