اسلام آباد(سب نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کویت کے وزیرخارجہ شیخ جاراح جابر الاحمد الصباح سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماوں نے خطے میں حالیہ پیشرفت، بشمول کویت پر حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کویت کی قیادت اور عوام کے ساتھ پاکستان کے یکجہتی کے جذبات کا اعادہ کیا اور خطے میں امن و استحکام کیلئے فوری بات چیت اور کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔اس موقع پر انہوں نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں زیرِ غور امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور تاریخی تعلقات کو فروغ دینے کا اعادہ کیا۔
اس سے قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بحرین کے وزیر خارجہ عبد اللطیف بن راشد الزیانی سے ٹیلی فون پر بات کی تھی۔دوران دونوں رہنماوں نے مشرق وسطی اور وسیع خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور بحرین میں حالیہ حملوں سمیت دیگر واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کویتی ہم منصب سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
