Wednesday, March 11, 2026
ہومپاکستانایف آئی اے میں تقرر و تبادلے، افضل خان نیازی ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اسلام آباد زون تعینات، دستاویز سب نیوز پر

ایف آئی اے میں تقرر و تبادلے، افضل خان نیازی ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اسلام آباد زون تعینات، دستاویز سب نیوز پر

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 18 کے افسر ڈپٹی ڈائریکٹر اے سی سی افضل خان نیازی کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اسلام آباد زون تعینات کر دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں عائشہ آغا خان کو ایڈیشنل ڈائریکٹر انسداد انسانی سمگلنگ راولپنڈی تعینات کر دیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سی سی سی میر فیضان الحق کو ڈپٹی ڈائریکٹر اے سی سی کا عارضی چارج بھی سونپ دیا گیا ہے۔

1000515365

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔