Tuesday, March 10, 2026
ہومپاکستانپاکستان سپر لیگ 11کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، میچز کا مکمل شیڈول سب نیوز پر

پاکستان سپر لیگ 11کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، میچز کا مکمل شیڈول سب نیوز پر

اسلام آباد (سب نیوز)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)11 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔پی ایس ایل 11کا انعقاد 26 مارچ سے 3مئی تک ہوگا اور اس دوران 44 میچز کھیلے جائیں گے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 11میں پہلی بار 8 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں 2 نئی ٹیمیں حیدرآباد کنگز مین اور راولپنڈی پنڈیز لیگ بھی شامل ہیں۔
پی ایس ایل 11میں ہر ٹیم لیگ مرحلے میں 10میچز کھیلے گی جبکہ پلے آف 28اپریل سے شروع ہوں گے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے میچز 6 شہروں میں کھیلے جائیں گے، فیصل آباد اور پشاور پہلی بار ایچ بی ایل پی ایس ایل میچز کی میزبانی کریں گے جبکہ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ایک کوالیفائر سمیت 11میچز کھیلے جائیں گے جبکہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 11کے 15 میچز شیڈول ہیں۔فیصل آباد میں پہلی بار پی ایس ایل کے 7میچز کھیلے جائیں گے، پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم پہلی بار پی ایس ایل کی میزبانی کریگا۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں چار میچز کھیلیں جائیں گے جن میں ملتان سلطانز ایکشن میں ہوں گے جبکہ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے6 میچز شیڈول ہیں۔پی ایس ایل 11 میں 12 ڈبل ہیڈرز کھیلے جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔