Tuesday, March 10, 2026
ہومتازہ ترینمجتبیٰ خامنہ ای پر بھروسہ نہیں، ایران سے مذاکرات مخصوص شرائط پر ہوں گے، ٹرمپ

مجتبیٰ خامنہ ای پر بھروسہ نہیں، ایران سے مذاکرات مخصوص شرائط پر ہوں گے، ٹرمپ

واشنگٹن (سب نیوز)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ بات چیت ممکن ہے، تاہم یہ مذاکرات مخصوص شرائط پر منحصر ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تہران اس وقت مذاکرات کے لیے بے تاب دکھائی دیتا ہے، لیکن امریکا ایران کی قیادت پر مکمل اعتماد نہیں کر سکتا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ انہیں ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای پر بھروسہ نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے خیال میں مجتبی خامنہ ای کے لیے موجودہ حالات میں سکون سے رہنا آسان نہیں ہوگا۔ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران مذاکرات چاہتا ہے تو اسے پہلے کچھ بنیادی شرائط کو قبول کرنا ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔