واشنگٹن (سب نیوز)امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے دھمکی دی کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز میں تیل کے بہا وکو روکنے کی کوشش کی تو ایران پر پہلے سے زیادہ شدید حملے کریں گے۔امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ اور امریکی جنرل ڈین کین نے میڈیا بریفنگ دی۔
اس موقع پر امریکی وزیردفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ ایران بوکھلاہٹ اور مایوسی کا شکار ہے، ایران اسکولوں اور اسپتالوں سے میزائل فائر کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران تنہا کھڑا ہے اور بری طرح سے ہار رہا ہے، ہمارے اہداف یہ ہیں کہ میزائل اور دفاعی صنعتی مراکز کو تباہ کیا جائے، ایرانی بحریہ کو تباہ کرنا بھی ہمارا مقصد ہے۔
امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ آج شدید ترین حملوں کا دن ہوگا، 24 گھنٹوں میں ایران نے کم تعداد میں میزائل فائر کیے ہیں، ایران نے اپنے ہمسایوں پر حملہ کر کے بڑی غلطی کی ہے۔انہوں نے دھمکی دی کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز میں تیل کے بہا وکو روکنے کی کوشش کی تو ایران پر پہلے سے زیادہ شدید حملے کریں گے۔
اس کے علاوہ امریکی جنرل ڈین کین نے کہاکہ امریکی فوج بارودی سرنگیں بچھانے والے ایرانی جہازوں پر حملہ کر رہی ہے، پہلے 10 روز میں ایرانی بحریہ کے 50 سے زیادہ جہازوں کو ڈبو دیا یا تباہ کردیا۔جنرل ڈین کین نے کہا کہ ایران لڑ رہا ہے لیکن اتنا طاقت سے نہیں جتنا ہم نے سوچا تھا۔
ایران نے آبنائے ہرمز میں تیل کے بہاو کو روکنے کی کوشش کی تو پہلے سے زیادہ شدید حملے کرینگے، امریکی وزیر دفاع
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
