اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی حکومت نے ہفتے میں 4دن ورکنگ ڈے کے اعلان کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں بروز پیر، منگل، بدھ اور جمعرات کو دفاتر کھولے جائیں گے، بروز جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو دفاتر میں چھٹی ہوگی
تمام وفاقی اور صوبائی حکومتی اداروں میں گریڈ 20 یا 3 لاکھ روپے سے زائد تنخواہ وصول کرنے والے افسران کو رضاکارانہ طور پر 2دن کی تنخواہ کی کٹوتی کی ہدایت ،تنخواہوں میں کٹوتی کا اطلاق شعبہ صحت اور تعلیم پر نہیں ہوگا ،وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی جانب گزشتہ روز اعلان کردہ کفایت شعاری پیکج کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔
