اسلام آباد (آئی پی ایس )وزارت خارجہ نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اعلان کردہ کفایتی اقدامات پر عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سرکاری وسائل کے موثر استعمال کے لیے وزارت خارجہ کو ہدایات جاری کردی ہیں۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے وزارت خارجہ کے سینئر حکام کے ساتھ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ کفایتی اقدامات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں سرکاری اخراجات میں کمی، مالی نظم و ضبط اور وسائل کے مثر استعمال سے متعلق امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے اس موقع پر مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنے، عوامی وسائل کے دانشمندانہ استعمال اور وزارت کے امور کو حکومت کی معاشی ذمہ داری کی پالیسی سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے ہدایت کی کہ انتظامی امور کو مزید مثر بنایا جائے اور اخراجات کو صرف ناگزیر ضروریات تک محدود رکھا جائے، جبکہ ایسے شعبوں کی نشاندہی کی جائے جہاں سفارتی سرگرمیوں اور قونصلر خدمات کو متاثر کیے بغیر اخراجات میں کمی ممکن ہو۔اجلاس میں حکومت کی کفایت شعاری مہم کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے شفاف طرز حکمرانی، ذمہ دارانہ انتظام اور سرکاری فنڈز کے مثر استعمال کے عزم کو دہرایا۔
وزیراعظم کے کفایتی اقدامات، اسحاق ڈار نے وزارت خارجہ کو ہدایات جاری کردیں
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
