Sunday, April 5, 2026
ہومتازہ ترینسونگ پھینگ کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں

سونگ پھینگ کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں

بیجنگ :کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے ممتاز رکن، وفادار کمیونسٹ جنگجو، نامور انقلابی اور سیاست دان، سی پی سی اور ریاست کے ممتاز رہنما، اور 13ویں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن، سابق ریاستی کونسلر سونگ پھینگ کی آخری رسومات 10 مارچ کو بیجنگ کے باباؤ شان انقلابیوں کے قبرستان میں ادا کر دی گئیں۔

وہ علالت کے بعد 4 مارچ 2026 کی سہ پہر ،109 سال کی عمر میں بیجنگ میں انتقال کر گئے تھے۔ 10 مارچ کی صبح شی جن پھنگ، لی چھیانگ، چاؤ لہ جی، وانگ حو نینگ، چائی چھی ، ڈنگ شیوئے شیانگ اور لی شی سمیت دیگر چینی رہنماؤں نےباباؤ شان قبرستان میں ادا کی گئیں ان کی آخری رسومات میں شرکت کی۔سابق صدر حو جن تھاؤ نے بھی سونگ پھینگ کے انتقال پر اظہار تعزیت کے لیے پھولوں کی چادر بھیجی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔