Tuesday, March 10, 2026
ہومتازہ ترینبلوچستان میں تمام سکول اور جامعات کل سے 23مارچ تک بند کرنے کا اعلان

بلوچستان میں تمام سکول اور جامعات کل سے 23مارچ تک بند کرنے کا اعلان

کوئٹہ(سب نیوز)بلوچستان میں تمام سکولز اور جامعات کل سے 23 مارچ تک بند کردیے گئے۔نوٹیفکیشن کے مطابق مشرق وسطی جنگ کے باعث ایندھن کی قلت کے باعث محکمہ ہائر ایجوکیشن بلوچستان اور سکول ایجوکیشن نے موجودہ حالات کے پیشِ نظر تمام تعلیمی ادارے بند کردیے ہیں۔
دوسری جانب سیکرٹری کالجز کے اعلامیہ میں بتایا گیا کہ بلوچستان کے 23 مارچ تک صوبے بھر کے انٹرمیڈیٹ، ڈگری اور ٹیکنیکل کالجز بند رہیں گے، پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں بھی کلاسز معطل کردی گئیں۔محکمہ تعلیم بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ سکول انرولمنٹ مہم اور ڈیجیٹل سکول مردم شماری مقررہ شیڈول کے مطابق جاری رہے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔