اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی پولیس کے عید خریداری کیلئے مارکیٹس اور تجارتی مراکز میں فول پروف سکیورٹی انتظامات ،تجارتی مراکز اور مارکیٹس میں شہریوں کی سہولت کے لیے 1000سے زائد افسران و جوان تعینات۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق عید شاپنگ کے پیش نظر بازاروں اور شاپنگ سنٹرز میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے، شہریوں کے تحفظ کے لیے مارکیٹس میں پیدل گشت اور ڈولفن فورس کی پٹرولنگ بڑھا دی گئی ہے ۔
ڈی آئی جی اسلام آباد جواد طارق کے مطابق خواتین کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے مارکیٹس میں لیڈیز پولیس افسران تعینات کی گئی ہیں ، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس افسران اہم شاہراہوں اور مارکیٹس میں موجود رہیں گے،سیف سٹی کیمروں کے ذریعے مارکیٹس اور تجارتی مراکز کی مسلسل نگرانی جاری رہے گی،تمام سینئر پولیس افسران مارکیٹس سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کریں گے،اسلام آباد پولیس شہریوں کو عید خریداری کے دوران محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے ،مارکیٹس میں موجود پیشہ ور بھکاریوں کی حوصلہ شکنی کریں،عید شاپنگ کے دوران سکیورٹی اور سہولت کے لیے اسلام آباد پولیس فیلڈ میں متحرک ، شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے
