اسٹیٹ بینک نے پالیسی ریٹ 10 اعشاریہ50فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے اجلاس میں آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے شرح سود کا تعین کیا۔مانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس میں مشرقِ وسطی میں جاری جنگ اور توانائی کے عالمی بحران کے پاکستان کی معیشت پر اثرات کا گہرائی سے جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں افراطِ زر پر پڑنے والے دبا اور مجموعی معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے پالیسی ریٹ کے تعین پر غور کیا گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ جائزے میں اسٹیٹ بینک نے پالیسی ریٹ 10.5 فیصد پر برقرار رکھا تھا۔
اسٹیٹ بینک کا شرح سود 10.5فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
