Tuesday, July 1, 2025
ہوماسلام آبادوزیراعلی گلگت بلتستان نے کنوداس بریج کے مقام پر تعمیر نو کے کام کے آغاز کا افتتاح کردیا

وزیراعلی گلگت بلتستان نے کنوداس بریج کے مقام پر تعمیر نو کے کام کے آغاز کا افتتاح کردیا

گلگت،نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے)نے کنوداس بریج سے ہینزل تک روڑ کی جدید مشینری سے اعلی معیاری تعمیر نو کا کام شروع کردیا۔وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے کنوداس بریج کے مقام پر تعمیر نو کے کام کے آغاز کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزرا، حلقہ 1 سے پی ٹی آئی کے امیدوار حاجی جواہر علی اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔ سڑک کی کل لمبائی 9.5 کلومیٹر اور اس پر لاگت 12 کروڑ 96 لاکھ آئیگی۔ سڑک کی تعمیر نو کا کام 6 ماہ میں مکمل کیا جائیگا۔واضح رہے کہ وزیراعلی خالد خورشید نے چند ماہ پہلے شہر گلگت کی اہم سڑکوں کا بذریعہ کوسٹر تفصیلی معائنہکیا تھا اور شہر کے باسیوں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ رواں سال ہی شہر کی سڑکوں کی تعمیر نو کے کام کا آغاز کرائینگے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔