Monday, March 9, 2026
ہومبریکنگ نیوزایران کے حملے کے بعد زخمی امریکی فوجی دم توڑ گیا، ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئی

ایران کے حملے کے بعد زخمی امریکی فوجی دم توڑ گیا، ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئی

امریکا نے ایران کے ساتھ جاری جنگ میں اپنے ساتویں فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کے مطابق یہ فوجی یکم مارچ کو ایران کی جانب سے سعودی عرب میں قائم امریکی فوجی اڈے پر ہونے والے حملے میں زخمی ہوا تھا اور بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔
امریکی حکاماس سے قبل کویت میں ایرانی ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے چھ امریکی فوجیوں کی لاشیں امریکا منتقل کر دی گئی تھیں۔

ان فوجیوں کی یاد میں ڈوور ایئر فورس بیس پر تعزیتی تقریب منعقد کی گئی، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، خاتون اول میلانیا ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ چھ امریکی فوجی کویت کے پورٹ شُعیبہ پر ایرانی ڈرون حملے میں ہلاک ہوئے تھے، جس کے بعد ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔