احمد آباد(سب نیوز)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 96 رنز سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی چیمپئن شپ کا کامیاب دفاع کر لیا۔
احمدآباد میں جاری فائنل میں نیوزی لینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز اسکور کیے۔بھارت کی جانب سے سنجو سیمسن 89رنز بنا کر نمایاں رہے۔ایشان کشن 54، ابھیشیک شرما 52، ہاردک پانڈیا 18 اور کپتان سوریا کمار یادو0کے انفرادی اسکور پر آوٹ ہوئے۔شِیوم ڈوبے 26 اور تِلک ورما 8 رنز بنا کرناٹ آوٹ پویلین لوٹے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمز نیشم نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ رچِن رویندرا نے 1 وکٹ حاصل کی۔
256رنز کے ہدف کے جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 19 اوور میں 159 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔نیوزی لینڈ کی جانب سیفرٹ نے 52اور مچل سینٹنر نے 43رنز کے ساتھ مزاحمت کی ناکام کوشش کی تاہم بھارت کے پہاڑ جیسے ہدف کے سامنے ٹیم کو فتح نہ دلواسکے۔ بھارت کی جانب سے بمراہ نے 4 اور اکشر پٹیل نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
ورلڈکپ فائنل، بھارت نیوزی لینڈکو شکست دیکر تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بن گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
